الیکشن کمیشن،ضیااللہ آفریدی کیخلاف عمران خان کے ریفرنس کی سماعت 23 نومبرتک ملتوی

الیکشن کمیشن،ضیااللہ آفریدی کیخلاف عمران خان کے ریفرنس کی سماعت 23 نومبرتک ...
الیکشن کمیشن،ضیااللہ آفریدی کیخلاف عمران خان کے ریفرنس کی سماعت 23 نومبرتک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن میں ضیااللہ آفریدی کیخلاف عمران خان کے ریفرنس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے جواب جمع کرادیا،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں ضیا اللہ آفریدی کی رکنیت منسوخی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سرداررضا حیات کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے سماعت کی ،پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور اپنا جواب جمع کرا دیا۔

دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ جواب جمع کرانے میں تاخیرکیوں کی ؟۔

اس پر سردار لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ کچھ دستاویزات نہ ملنے کے باعث جواب جمع کرانے میں تاخیر ہوئی اور عائشہ گلالئی کے ریفرنس کے فیصلے کا انتظار کر رہے تھے ،آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کریں گے ،اس پرالیکشن کمشنر نے دلائل سننے کےلئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:۔لاہور ہائیکورٹ،مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کل تک ملتوی

مزید :

قومی -