ملک میں 2 طرح کے قوانین ہیں،نیب کو شریف برادران کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے،سردار لطیف کھوسہ

ملک میں 2 طرح کے قوانین ہیں،نیب کو شریف برادران کیخلاف فوری کارروائی کرنی ...
ملک میں 2 طرح کے قوانین ہیں،نیب کو شریف برادران کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے،سردار لطیف کھوسہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں2طرح کے قوانین ہیں، ایک قانون پیپلزپارٹی کیلئے ہے جس میں سب کو جیلوں میں بھیجا جاتا ہے،دوسرا قانون وہ ہے جس میں علاج کیلئے سب باہر بھاگ جاتے ہیں، الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ کا کہناتھاکہ ن لیگ کاشیرازہ بکھرچکا،نیب کو شریف برادران کیخلاف فوری کارروائی کرنی چاہئے ،اگرہم عرض کریں گے تو شکایت ہوگی،انہوں نے کہا کہ وعدہ معاف گواہ اپنے بیان سے انحراف کرے تو اسے مجرم کے برابر سزا ملتی ہے، سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں احتساب کاکوئی نام ونشان نہیں ہے،عمران خان کے زیرو کرپشن ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں ہو رہاان کے اپنے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں کرپشن کر رہے ہیں، ضیااللہ آفریدی کو کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے پرپارٹی سے نکالا گیا،پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے آف شورکمپنی چھپاکرجھوٹ پرجھوٹ بولا،ان کا کہناتھا کہ مشرف عدالتی مفرورہیں،بینظیرقتل کیس میں سزائے موت کی اپیل کی ہے

سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے کراچی میں اپناحال دیکھ چکے،کراچی میں بنایاگیااکٹھ بری طرح ناکام ہو ا۔

مزید پڑھیں:۔ایم ایم اے کی کمیٹی قائم، تحریک لبیک اور ملی مسلم لیگ کوشامل کرنے کا فیصلہ کرے گی: حافظ حمداللہ

مزید :

اسلام آباد -