نواز شریف کا این آر او کیلئے چودھری نثار کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کا این آر او کیلئے چودھری نثار کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ
نواز شریف کا این آر او کیلئے چودھری نثار کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) سابق نااہل وزیر اعظم نواز شریف نے مقتدر حلقوں سے این آر او حاصل کرنے کے لئے چودھری نثار کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز شریف نے چاروں طرف ناکامیوں مایوسیوں کا منہ دیکھ کر دوبارہ چودھری نثار سے مدد طلب کی ہے اس مقصد کے لئے نثار اور نواز شریف کے مابین اگلے چند دنوں میں ملاقات بھی متوقع ہے۔

خبر رساں ادارے آن لائن کے مطابق نواز شریف کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے چودھری نثار نے بھی راولپنڈی میں اپنی خفیہ سرگرمیاں تیز کر دی ہیں اور مقتدر حلقوں سے اپنی ملاقاتیں بھی بڑھا دی ہیں۔ چودھری نثار دن کی بجائے رات کی تاریکی میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرنے میں مصروف ہیں۔ چودھری نثار کے فرنٹ پر آنے کے بعد خواجہ آصف، خواجہ سعد اور دانیال عزیز گروپ پس پردہ چلا جائے گا اور مریم گروپ کو بھی پیچھے ہٹنا پڑے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نواز شریف نے  این آر او حاصل کرنے کی صورت میں مریم نواز کو پس پشت ڈالنے کی بھی حامی بھری ہے۔ این آر او کے حصول کے لئے شہباز شریف بھی سرگرم ہیں۔ شہباز شریف اور چودھری نثار اس مقصد کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ 

مزید :

اسلام آباد -