شریف فیملی کے قریبی ساتھ علیم بٹ کی نماز جنازہ، اہم شخصیات کی شرکت

شریف فیملی کے قریبی ساتھ علیم بٹ کی نماز جنازہ، اہم شخصیات کی شرکت
شریف فیملی کے قریبی ساتھ علیم بٹ کی نماز جنازہ، اہم شخصیات کی شرکت

  

لاہور (آئی این پی) شر یف فیملی کے قر یبی ساتھی علیم بٹ کی نماز جنازہ ایڈن ایونیو ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ادا کی گئی۔تفصیلات کے مطابق علیم بٹ لاہور ایئر پورٹ کے پروٹوکول آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے علیم بٹ نے اپنی سروس کے دوران شریف خاندان کے تمام افراد کو پروٹوکول فراہم کیا، مگر انکی آخری رسومات میں شریف خاندان کا کوئی فرد شریک نہیں ہوا۔نماز جنازہ کے شرکا نے مرحوم کے صاحبزادہ عمیر علیم بٹ سے اظہار تعزیت کی، نماز جنازہ میں لارڈ میئر مبشر جاوید، کالم نگار مجیب الرحمان شامی، ڈائریکٹر وزیر اعلی شکایت سیل شاہد قادر، کمشنر اوورسیز زبیر گل، شعیب صدیقی، ندیم بٹ، محمد علی بٹ، نعیم بٹ، ملک اقبال، فیصل محمود، اصغر سعید پالمانڈو، شیخ سہیل، اشتیاق لون، شجاع بٹ و دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

لاہور -