خان پور ڈیم، کشتی میں دھماکہ، ناقص حفاظتی انتظامات پر مالک کے خلاف مقدمہ درج
ہری پور (آئی این پی) خان پور ڈیم میں سیاحوں کی کشتی میں دھماکہ، ناقص حفاظتی انتظامات پر کشتی مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ڈیم کنارے غیر قانونی موٹر بوٹس سکیورٹی رسک قرار۔ گزشتہ روز حویلیاں کے رہائشی افراد سیر و تفریح کی غرض سے خان پور ڈیم آئے تھے اور ان کی موٹربوٹ کی ٹینکی لیک ہونے سے آگ لگ گئی اور دھماکہ ہوگیا جس سے سیاح خاتون ثانیہ بی بی جاں بحق، دیگر افراد جھلس گئے۔ ادھر جاں بحق ہونے والی خاتون آبائی علاقہ میں سپرد خاک کردی گئی۔