ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو افغان فورسز کیساتھ مشترکہ آپریشنز کی اجازت دیدی

ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو افغان فورسز کیساتھ مشترکہ آپریشنز کی اجازت دیدی
ٹرمپ نے امریکی فوجیوں کو افغان فورسز کیساتھ مشترکہ آپریشنز کی اجازت دیدی

  

واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر نے امریکی فوجیوں کو افغان فورسز کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ پینٹاگون کے حکام کے مطابق سینکڑوں امریکی فوجی افغان فورسز کے ساتھ انسداد دہشت گردی کے آپریشن کے دوران بنیادی طور پر فضائی اور آرٹلری حملوں کو منظم کرنے کیلئے معاونت کریں گے۔ اس سے قبل نیٹو دفاعی وزراءنے گزشتہ ہفتے افغانستان میں نیٹو فورسز کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یاد رہے اگست میں امریکی صدر نے افغانستان کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھئے ۔ ۔ ۔۔دوست ملک ترکی نے سینکڑوں میزائل منگوا لیے ، یہ کس ملک سے منگوائے اور کہاں استعمال ہوں گے؟ نیٹوحکام کی بھی نیندیں اڑا دیں

مزید :

بین الاقوامی -