عمران کی نمل کالج میں تقریب کی ڈیوٹی پر جانےوالی ایلیٹ فورس کی گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 4 زخمی

عمران کی نمل کالج میں تقریب کی ڈیوٹی پر جانےوالی ایلیٹ فورس کی گاڑی موٹر ...
عمران کی نمل کالج میں تقریب کی ڈیوٹی پر جانےوالی ایلیٹ فورس کی گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، 4 زخمی

  

میانوالی (ویب ڈیسک)خواجہ آباد شریف میں پنجاب ایلیٹ فورس کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ پنجاب ایلیٹ فورس جناح بیراج چیک پوسٹ کی گاڑی عمران خان کے نمل کالج فنکشن کی سپیشل سکیورٹی ڈیوٹی پر ایلیٹ فورس کے نوجوانوں کو لےکر میانوالی جا رہی تھی کہ جب خواجہ آباد کے مقام پر پہنچی تو سامنے سے آنے والی بارات کو کراس کرتے ہوئے ایک موٹر سائیکل سوار 4 افراد رکشہ کو اورٹیک کرتے ہوئے آگے آ گئے جس کی وجہ سے گاڑی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی اور موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جبکہ گاڑی میں سوار ایلیٹ فورس کے جوانوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔

مزید :

میانوالی -