میانمار فوجیوں نے منصوبہ بندی سے روہنگیا خواتین کا ریپ کیا: اقوام متحدہ
ڈھاکہ (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ پرامیلا پیٹرن نے انکشاف کیا ہے کہ میانمار فوجیوں نے روہنگیا کی مسلمان خواتین سے منصوبہ بندی کے تحت ریپ کیا، بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کیمپ کے دورے کے بعد انہوں نے بتایا کہ ریپ کے باعث کئی لڑکیاں اور خواتین دم توڑ گئیں۔ فوجی درندوں نے خواتین کو سرعام برہنہ کیا ا ور جنسی کنیز بنایا ۔ایک خاتون نے بتایا اسے فوجیوں نے جنسی کنیز بنایا اور 45 روز تک ریپ کیا ،خواتین سے زیادہ تر ریپ بدھ مت فوجیوں نے کیا۔ ریپ کے خطرے کے پیش نظر زیادہ تر روہنگیا خواتین بنگلہ دیش پہنچی ہیں۔