بیرون ملک اثاثہ جات،عدالت کا نوازشریف،عمران،زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کو 7 دسمبرتک جواب داخل کرانے کا حکم

بیرون ملک اثاثہ جات،عدالت کا نوازشریف،عمران،زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کو 7 ...
بیرون ملک اثاثہ جات،عدالت کا نوازشریف،عمران،زرداری سمیت 64 سیاستدانوں کو 7 دسمبرتک جواب داخل کرانے کا حکم

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائی کورٹ میں 64 سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی،کیس کی سماعت جسٹس مامون الرشید نے کی،درخواست گزاربیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے عدالت کے روبرو موقف اختیارکیا کہ نوازشریف،عمران،زرداری سمیت64سیاستدانوں کے بیرون ملک اثاثے ہیں ،درخواست پر کئی سیاستدانوں نے جواب دےدیئے مگر بیشتر نے نہیں دیئے ،عدالت سے استدعا ہے کہ سیاستدانوں کواثاثے واپس پاکستان لانے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے تمام سیاستدانوں کو7 دسمبر تک جواب داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدپڑھیں:۔نواز شریف کا این آر او کیلئے چودھری نثار کی خدمات دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ

مزید :

لاہور -