سیلفی کنگ احمد شہزاد قومی ٹی 20 کپ میں بھی بری طرح ناکام، آج کھیلے جا رہے میچ میں کتنا سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے؟ جان کر آپ کو شدید مایوسی ہو گی

سیلفی کنگ احمد شہزاد قومی ٹی 20 کپ میں بھی بری طرح ناکام، آج کھیلے جا رہے میچ ...
سیلفی کنگ احمد شہزاد قومی ٹی 20 کپ میں بھی بری طرح ناکام، آج کھیلے جا رہے میچ میں کتنا سکور بنا کر آﺅٹ ہوئے؟ جان کر آپ کو شدید مایوسی ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر احمد شہزاد بین الاقوامی کرکٹ میں تو مسلسل ناکام ہو رہے ہیں مگر نیشنل ٹی 20 کپ میں بھی یہ سلسلہ تھما نہیں ہے اور ان کی اس کارکردگی کو دیکھ کر بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ پی ایس ایل تھری کیلئے پلاٹینم کیٹیگری میں شامل احمد شہزاد کو گولڈ کیٹیگری میں کیوں خریدا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جاﺅ اپنا دماغ چیک کراﺅ۔۔۔“ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے احمد شہزاد کو اب تک کا سب سے بڑا ”جھٹکا“ دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ کپتان سرفراز احمد تو کیا، تمام کھلاڑی ہی دنگ رہ جائیں گے
نیشنل ٹی 20 کپ میں آج پانچواں میچ لاہور ریجن بلیوز اور فیصل آباد ریجن کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں فیصل آباد ریجن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور ریجن بلیوز کی جانب سے احمد شہزاد اور اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تو احمد شہزاد خود پر لگے مسلسل ناکامی کے داغ کو دھونے میں ایک مرتبہ پھر ناکام ہو گئے اور صرف 12 رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر صاحبزادہ فرحان کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے احمد شہزاد کے بیٹنگ مسائل کو نفسیاتی نوعیت کا قرار دیتے ہوئے انہیں ماہر نفسیات سے ملنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے لاہور آتے ہوئے شاداب خان اور رومان رئیس نے گاڑی میں ہی ایسا کام شروع کر دیا کہ فخر زمان نے دونوں کی تصویر اتار لی، یہ کیا کر رہے ہیں؟ تصویر اور شاداب کی ’شکل‘ دیکھ کر آپ کی ہنسی نکل جائے گی
میچ کیلئے فیصل آباد ریجن کی ٹیم کی قیادت سعید اجمل کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صاحبزادہ فرحان، گوہر علی، صہیب مقصود، آصف علی، خرم شہزاد، عمران خالد، فہیم اشرف، تاج ولی، یاسر شاہ اور اسد علی شامل ہیں۔
لاہور ریجن بلیوز کی قیادت محمد حفیظ کے سپرد ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، احمد شہزاد، بابر اعظم، حسین طلعت، خالد عثمان، غلام مدثر، عدنان اکمل، اعزاز چیمہ اور عاطف جبار شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -