” پورے کراچی کو آپ نے اٹھایا ہوا ہے “ رمیز راجہ نے راشد لطیف سے یہ جملہ کہا تو آگے سے جواب کیا ملا؟ جان کر کراچی والوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

” پورے کراچی کو آپ نے اٹھایا ہوا ہے “ رمیز راجہ نے راشد لطیف سے یہ جملہ کہا تو ...
” پورے کراچی کو آپ نے اٹھایا ہوا ہے “ رمیز راجہ نے راشد لطیف سے یہ جملہ کہا تو آگے سے جواب کیا ملا؟ جان کر کراچی والوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل تھری کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی ہے، اتوار کے روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی تقریب کے دوران کئی دلچسپ مواقع بھی آئے لیکن رمیز راجہ کے مذاق پر راشد لطیف کے دیے جانے والے جواب نے میلہ لوٹ لیا۔
پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ کی تقریب میں رمیز راجہ نے راشد لطیف کو مخاطب کرکے کہا کہ پورے کراچی کو آپ نے اٹھایا ہوا ہے، جس پر سابق وکٹ کیپر نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیا اور کہا کہ کراچی نے پورے پاکستان کو اٹھایا ہوا ہے۔ راشد لطیف نے اسی ڈائیلاگ پر بس نہیں کی بلکہ وہ کچھ فلمی بھی ہوگئے اور بات کو آگے تک لے گئے اور کہا ’میری انگلی ٹیڑھی نہیں دماغ ٹیڑھا ہے‘۔ اس کے علاوہ راشد لطیف نے انتہائی فلمی انداز میں نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے دوران پریشر سے نمٹنے کا گُر بھی سکھادیا ،کہنے لگے ’ پریشر دو وقت کی روٹی کا ہوتا ہے یہ تو کھیل ہے‘۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرکٹر محمد نواز، سوئمنگ پول اور نامعلوم لڑکی، تصاویر سوشل میڈیا پر لیک ہوئیں تو ہنگامہ برپا ہو گیا، ہر کوئی پوچھنے لگا کہ آخر یہ کون ہے

راشد لطیف کے مشورے اور ڈائیلاگز کو پورے پاکستان میں خوب سراہا جا رہا ہے لیکن کراچی کے سوشل میڈیا صارفین کیلئے تو راشد لطیف ہیرو بن گئے ہیں اور لوگ ان کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملا رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -