عمران نذیر پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کا حصہ ہیں یا نہیں؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

عمران نذیر پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کا حصہ ہیں یا نہیں؟ پاکستانیوں ...
عمران نذیر پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کا حصہ ہیں یا نہیں؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ڈرافٹ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور تمام ٹیموں نے اپنے سکواڈ منتخب کر لئے ہیں اور اس کیساتھ ہی یہ پہلی بھی سلجھ گئی ہے کہ دھواں دار بلے بازی سے شہرت پانے والے عمران نذیر پی ایس ایل میں نظر آئیں گے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جاﺅ اپنا دماغ چیک کراﺅ۔۔۔“ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے احمد شہزاد کو اب تک کا سب سے بڑا ”جھٹکا“ دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ کپتان سرفراز احمد تو کیا، تمام کھلاڑی ہی دنگ رہ جائیں گے
گزشتہ چند ہفتوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ عمران نذیر کو پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم ملتان سلطانز نے منتخب کر لیا ہے اور وہ بھی دیگر معروف کھلاڑیوں کیساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے اور چھکے، چوکے لگا کر شائقین کے دلوں کو گرمائیں گے۔
مگر یہ تمام خبریں افواہیں ثابت ہوئی ہیں کیونکہ ملتان سلطانز نے 20 رکنی سکواڈ منتخب کر لیا ہے اور اس میں عمران نذیر کا نام شامل نہیں ہے جس کے باعث شائقین کرکٹ اور عمران نذیر کے مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے جو انہیں ایک مرتبہ پھر میدان میں دیکھنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے لاہور آتے ہوئے شاداب خان اور رومان رئیس نے گاڑی میں ہی ایسا کام شروع کر دیا کہ فخر زمان نے دونوں کی تصویر اتار لی، یہ کیا کر رہے ہیں؟ تصویر اور شاداب کی ’شکل‘ دیکھ کر آپ کی ہنسی نکل جائے گی
ملتان سلطانز نے جس 20 رکنی سکواڈ کا انتخاب کیا ہے اس کے کپتان شعیب ملک ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کیرون پولارڈ، کمار سنگاکارا، سہیل تنویر، جنید خان، محمد عرفان، کاشف بھٹی، عرفان خان، صہیب مقصود، عمران طاہر، ڈیرین براوو، احمد شہزاد، محمد عباس، نکولس پوران، عبداللہ شفیق، سیف بدر، ہردوس ولجوئن، عمر گل، عمر صدیق اور روز وائٹلی شامل ہیں۔

مزید :

کھیل -