دبئی ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے شاندار فضائی کرتب،تماشائی دنگ رہ گئے

دبئی ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے شاندار فضائی کرتب،تماشائی دنگ رہ ...
دبئی ایئر شو میں جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے شاندار فضائی کرتب،تماشائی دنگ رہ گئے

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)دبئی ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیاروںنے شاندارفضائی کارکردگی کا مظاہرہ کیاجس سے تماشائی حیران رہ گئے،ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دبئی ایئر شو میں پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے شاندارفضائی کارکردگی کا مظاہرہ کیا،پاک فضائیہ کے پائلٹ کی کارکردگی سے تماشائیوں پرسحرطاری ہو گیا،ترجمان کے مطابق جے ایف 17 تھنڈرکے فضائی مظاہرے میں غیرمعمولی کرتب دکھائے جس نے دیکھنے والوں کے لہو کو گرما دیاجبکہ ہتھیاروں سے لیس جے ایف 17 طیارہ شائقین کےلئے مرکزنگاہ بنارہا،ترجمان کا کہناتھا کہ ایئرشومیں جدید تربیتی طیارہ سپرمشاق بھی پیش کیا گیا،تقریب میں ایئرمارشل احمرشہزاد،چیئرمین پاکستان ایئروناٹیکل کمپلیکس نے شرکت کی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -