خواجہ آصف نااہلی کیس،وزیر خارجہ کے وکیل نے تیاری کیلئے مہلت مانگ لی،سماعت 30 نومبر تک ملتوی

خواجہ آصف نااہلی کیس،وزیر خارجہ کے وکیل نے تیاری کیلئے مہلت مانگ لی،سماعت 30 ...
خواجہ آصف نااہلی کیس،وزیر خارجہ کے وکیل نے تیاری کیلئے مہلت مانگ لی،سماعت 30 نومبر تک ملتوی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اقامہ کیس میں لارجر بنچ کی تشکیل کو چیلنج کر دیا،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف کی نااہلی سے متعلق درخواست کی ہوئی ،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی لارجربنچ نے سماعت کی،وزیر خارجہ کے وکیل راشد ایڈووکیٹ نے لارجر بنچ کی تشکیل کو چیلنج کرتے ہوئے متفرق درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیاہے کہ 18ستمبرکوعدالت نے لارجربنچ تشکیل دینے کی آبزرویشن دی اور26ستمبرکوعدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،ان کا کہناتھا کہ درخواستگزار بطوررکن اسمبلی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ تک تمام فورم استعمال کرچکا ہے، درخواست گزارنے عدالت سے تمام حقائق چھپائے، لارجربنچ کی تشکیل سے مجھے اپیل کے حق سے محروم کردیاگیا۔

اس پر عدالت سے خواجہ آصف کے وکیل سے اقامہ کے حوالے سے جمع طلب کیا توخواجہ آصف کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں کیس کی تیاری کیلئے وقت دیا جائے،عدالت نے خواجہ آصف کو آئندہ سماعت سے پہلے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی اور دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 30 نومبر کیلئے ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار مشترکہ مفادات کونسل سے فارغ، احسن اقبال کو رکن مقرر کردیا گیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -