ضروری نہیں اچھاکرکٹراچھا سیاستدان بھی ہو،یوٹرن خان کے پاس گالیوں اورموقف بدلنے کے علاوہ کچھ نہیں،اسفندیار ولی

ضروری نہیں اچھاکرکٹراچھا سیاستدان بھی ہو،یوٹرن خان کے پاس گالیوں اورموقف ...
ضروری نہیں اچھاکرکٹراچھا سیاستدان بھی ہو،یوٹرن خان کے پاس گالیوں اورموقف بدلنے کے علاوہ کچھ نہیں،اسفندیار ولی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چمن(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ ضروری نہیں اچھاکرکٹراچھا سیاستدان بھی ہو،یوٹرن خان کے پاس گالیوں اورموقف بدلنے کے علاوہ کچھ نہیں،ہم یوٹرن نہیں لیتے،چمن میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی کا کہناتھا کہ مجھے قوم کی پرواہ ہے کسی کی پسند ناپسند کی نہیں، عمران خان کسی کونہیں بخشتے سب کوگالیاں دیتے ہیں اورآج کل انتخابات کرانے کا نیا شوشہ چھوڑاجارہاہے،وہ پارلیمنٹ کواپنی مدت پوری کرنے دیں،اے این پی کے سربراہ نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،نوازشریف کے سی پیک کے وعدے پورے کریں،انہوں نے کہا کہ ہم زرداری سے اتحاد کیاتوپشتون قوم کوخیبرپختوخوا کاصوبہ لےکردیااور قوم کواٹھارویں ترمیم دی،مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی نے بھی نوازشریف سے اتحاد کیا، انہوں نے کیا دیا؟
انہوںنے کہا کہ محمود اچکزئی کو اتحادکے بدلے بھائی کےلئے گورنرکاعہدہ ملا،محموداچکزئی کونوازشریف سے اتحادکے بدلے رشتے داروں کیلئے وزارت ملی،ہمیں سمجھ نہیں آتافضل الرحمان کیوں فاٹاکے انضمام کیخلاف ہیں،اسفندیار ولی کاکہناتھاکہ جے یو آئی کے سربراہ کس کی زبان بولتے ہیں،ہم اپنا منہ بند رکھنا چاہتے ہیں،یہ فضل الرحمان کی خام خیالی ہے کہ وہ فاٹاکوصوبہ بناکرعمربھرحکومت کرتے رہیں گے ۔

مزید پڑھیں:۔سندھ اسمبلی ، اپوزیشن ارکان کا ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ

مزید :

چمن -