سسرالیوں کی نرالی منطق ، طلاق نہ دینے پردامادکی درگت بنا ڈالی، منہ کالاکرکے گدھے پرگھماتے رہے

سسرالیوں کی نرالی منطق ، طلاق نہ دینے پردامادکی درگت بنا ڈالی، منہ کالاکرکے ...
سسرالیوں کی نرالی منطق ، طلاق نہ دینے پردامادکی درگت بنا ڈالی، منہ کالاکرکے گدھے پرگھماتے رہے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سسرالیوں نے اپنے بیٹی کو طلاق نہ دینے پر داماد کی درگت بنا ڈالی، مونچھیں اورسرمونڈھ دیا،منہ کالاکرکے گدھے پرگھماتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق دلاور کی 3 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی، لیکن دونوں میاں بیوی کے درمیان اختلافات کی وجہ سے بیوی ناراض ہو کر میکے گئی ہوئی تھی، خاتون کے بھائیوں نے مذاکرات کے بہا نے دلاور کو بلایا اور نجی سکول میں یرغمال بنالیا اور مار پیٹ کر طلاق دینے کا مطالبہ کر دیا ، لیکن دلاور کی طرف سے طلاق نہ دینے پر خاتون کے بھائیوں نے ولاور پربہیمانہ تشدد کیا، مونچھیں اورسرمونڈھ دیا، اور منہ کالاکرکے گدھے پرگھماتے رہے۔ پولیس نے واقعہ کی مقدمہ 9 معلوم اور 10 نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کے 6 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ جائے تشدد سے  استعمال ہونیوالے آلات بھی برآمد کرلیے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:ویڈیو میں دیکھیں فیصل آباد کے محمد شکیل نے ناراض ہوکر میکے جانے والی بیوی کو روکنےکا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ 

ویڈیو دیکھئے 

مزید :

لاہور -