طلاق یافتہ پاکستانی خواتین کیلئے انٹرنیٹ پر انتہائی شرمناک سروس متعارف کروادی گئی

طلاق یافتہ پاکستانی خواتین کیلئے انٹرنیٹ پر انتہائی شرمناک سروس متعارف ...
طلاق یافتہ پاکستانی خواتین کیلئے انٹرنیٹ پر انتہائی شرمناک سروس متعارف کروادی گئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہم اکثر غیر ملکی میڈیا پر سنتے ہیں کہ برطانیہ میں حلالہ کا کاروبار عروج پر پہنچا ہوا ہے، لیکن اندرونِ خانہ ہی نہیں بلکہ کھلے عام پاکستان میں بھی یہ غیر شرعی کام دھڑلے سے جاری ہے، انٹرنیٹ پر مختلف حلالہ سنٹرز نے اپنے اشتہارات یا ویب سائٹس تخلیق کر رکھی ہیں جو پریشان جوڑوں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔

انٹرنیٹ پر اگر پاکستان میں حلالہ سروس کے حوالے سے ریسرچ کی جائے تو اس میں کچھ خاص مشکلات پیش نہیں آتیں، گوگل پر حلالہ لکھتے ہی فوری طور پر پاکستان میں حلالہ سروس کے اشتہارات ، بلاگز یا ویب سائٹس کھلنا شروع ہوجاتی ہیں۔ زیادہ تر حلالہ سنٹر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کام کر رہے ہیں۔

پاکستان بازار نامی ویب سائٹ پر پورے پاکستان میں حلالہ سروس مہیا کرنے کا اشتہار دیا گیا ہے، جس میں طلاق یافتہ جوڑوں کو حلالہ کے ذریعے دوبارہ شادی کرنے کی آفر کی گئی ہے ، اس کے علاوہ اس اشتہار میں تجربہ کار لوگوں کو حلالہ سروس فراہم کرنے کیلئے اس گروہ کا حصہ بننے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

اسلامک حلالہ اِن کراچی نامی ویب سائٹ پر 20 ہزار روپے کے عوض حلالہ کی خدمات فراہم کرنے کی آفر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اس ویب سائٹ پر صارفین کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان کا کارندہ اور مطلقہ خاتون 2 دن لگاتار اکٹھے رہیں گے۔

اس کے علاوہ لاہور لوکانٹو نامی ویب سائٹ پرایک اشتہار لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے موجود ہے، اسی طرح فنڈس ڈاٹ پی کے پر بھی حلالہ سروس فراہم کرنے کے اشتہارات موجود ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -