اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق کو کس ٹیم نے خریدا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا، جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق کو کس ٹیم نے خریدا؟ جواب آپ کے ...
اپنے پہلے ہی میچ میں سنچری بنانے والے امام الحق کو کس ٹیم نے خریدا؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا، جان کر آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور تمام ٹیموں نے سکواڈ منتخب کر لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جاﺅ اپنا دماغ چیک کراﺅ۔۔۔“ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے احمد شہزاد کو اب تک کا سب سے بڑا ”جھٹکا“ دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ کپتان سرفراز احمد تو کیا، تمام کھلاڑی ہی دنگ رہ جائیں گے

پاکستانیوں کو یہ جان کر حیرت بھی ہو گی اور غصہ بھی آئے گا کہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز میں اپنے کیرئیر کے پہلے میچ میں سنچری بنانے والے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے امام الحق کو کسی بھی ٹیم نے منتخب نہیں کیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ وہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز اور ٹی 20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں بھی بہترین کارکردگی دکھا رہے ہیں جہاں دو مختلف اننگز میں انہوں نے 31 گیندوں پر 50 اور 32 گیندوں پر 44 رنز بنائے مگر پی ایس ایل کی کسی فرنچائز کو متاثر نہ کر سکے۔

شائقین کرکٹ کیساتھ ساتھ کرکٹ حلقے بھی اس پر تشویش اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں جن کا کہنا ہے کہ امام الحق جیسے کھلاڑی کو پی ایس ایل میں موقع ملنا چاہئے تھا کیونکہ اس سے انہیں مزید سیکھنے کا موقع ملتا اور ان کے کھیل میں مزید نکھار آتا جو قومی کرکٹ ٹیم کیلئے سودمند ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے لاہور آتے ہوئے شاداب خان اور رومان رئیس نے گاڑی میں ہی ایسا کام شروع کر دیا کہ فخر زمان نے دونوں کی تصویر اتار لی، یہ کیا کر رہے ہیں؟ تصویر اور شاداب کی ’شکل‘ دیکھ کر آپ کی ہنسی نکل جائے گی

امام الحق کے مداح بھی غصے میں ہیں کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ایکشن سے بھرپور پی ایس ایل میں چھکے، چوکے لگاتے نہیں دیکھ سکیں گے۔

مزید :

کھیل -