کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے والے اعظم خان کس سابق کرکٹر کے بیٹے ہیں اور اب وہ کدھر ہیں؟ نام جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”ابا جی نے حق ادا کر دیا“

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے والے اعظم خان کس سابق کرکٹر کے بیٹے ہیں اور ...
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہونے والے اعظم خان کس سابق کرکٹر کے بیٹے ہیں اور اب وہ کدھر ہیں؟ نام جان کر آپ بے اختیار کہہ اٹھیں گے ”ابا جی نے حق ادا کر دیا“

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل ہو گیا ہے جس دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سپلیمنٹری کیٹیگری میں اعظم خان، راشد خان، جیسن روئے اور فراز احمد کو منتخب کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔عمران نذیر پی ایس ایل تھری میں ملتان سلطانز کا حصہ ہیں یا نہیں؟ پاکستانیوں کیلئے آج کی سب سے بڑی خبر آ گئی

لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا کہ اعظم خان پاکستان کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز معین خان کے بیٹے ہیں جو اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے ہیڈ کوچ بھی ہیں۔

کرکٹ حلقوں کی جانب سے اعظم خان کے انتخاب کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے تاہم کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور انہیں میرٹ پر موقع دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”جاﺅ اپنا دماغ چیک کراﺅ۔۔۔“ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے احمد شہزاد کو اب تک کا سب سے بڑا ”جھٹکا“ دیدیا، ایسی بات کہہ دی کہ کپتان سرفراز احمد تو کیا، تمام کھلاڑی ہی دنگ رہ جائیں گے

بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اعظم خان کی سلیکشن ’مشکوک‘ ہو گئی ہے اور اب ان پر کارکردگی دکھانے کا دباﺅ بھی موجود رہے گا لیکن اگر وہ پرفارم کرنے میں ناکام رہے تو یہ ان کے کیرئیر کیلئے بہت بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید :

کھیل -