ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے، اقتدار کی منتقلی جمہوری طریقے سے ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے، اقتدار کی منتقلی جمہوری طریقے سے ...
ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے، اقتدار کی منتقلی جمہوری طریقے سے ہونی چاہیے: بلاول بھٹو

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن)بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو پتہ نہیں کس چیز کی جلدی ہے الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں، ہم چاہتے ہیں کہ اقتدار کی منتقلی جمہوری طریقے سے ہو۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مردم شماری کو بلکل ہی متنازع بنا دیا گیا ہے، مردم شماری میں شہر کراچی کے 6 ملین لوگوں کا کم اندارج کیا گیا ہے، اگر ہمارے تحفظات دور نہ کیے گئے تو  مردم شماری کے  نتائج تسلیم نہیں  کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ اسمبلی ، اپوزیشن ارکان کا ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ

آئندہ الیکشن پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی چئیرمین کا کہنا تھا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہئیں، ہم چاہتے ہیں کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے اور اقتدار کی منتقلی جمہوری طریقے سے ہو، لیکن عمران خان کو پتہ نہیں کس چیز کی جلدی ہے،شاید انہیں ڈر ہے کہ الیکشن وقت پر ہوئے تو ان کا مینڈیٹ کم ہو جائے گا۔

کراچی کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ کراچی میں جو کچھ ہوا اس سے کراچی کے عوام کی تذلیل ہوئی ہے، اقتدار میں آ کر کراچی کو اس کا حق دیں گے، مسلم لیگ ن پر غصہ نکالتے ہوئے پی پی قائد کا کہنا تھا کہ ناکام لیگ ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزید :

قومی -