مردی شماری ہو چکی،قبل ازوقت انتخابات نہیں ہو سکتے،مطالبہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،سعد رفیق

مردی شماری ہو چکی،قبل ازوقت انتخابات نہیں ہو سکتے،مطالبہ کرنے والے احمقوں ...
مردی شماری ہو چکی،قبل ازوقت انتخابات نہیں ہو سکتے،مطالبہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،سعد رفیق

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات نہیں ہو سکتے ،انتخابات کا مطالبہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہناتھا کہ،قبل ازوقت انتخابات کی بات صرف عمران خان نے کی ہے، مردم شماری ہوگئی قبل ازوقت انتخابات اب نہیں ہوسکتے،اس سے آئینی بحران پیداہوسکتاہے،انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ن لیگ کی سنٹرل مرکزی کمیٹی اور سنٹرل بورڈ کی تشکیل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے جو رواں ماہ تشکیل پا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ نوازشریف عوامی رابطہ مہم شروع کریں گے اور اتوار کو ایبٹ آباد میں جلسے خطاب کریں گے ،جلسوں کیلئے شہروں اورتاریخوں کااعلان جلد کردیاجائے گا،سعد رفیق نے کہاکہ سیاستدانوں کی ہرایشوپربات چیت ہوتی رہتی ہے،امید ہے آئینی ترمیم کامعاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں حل ہوجائے گا

مزید :

قومی -