چوری کی انوکھی واردات، 50 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بنک لوٹ لیا گیا، چور نقدی اور زیورات چرا کر فرار ہو گئے

چوری کی انوکھی واردات، 50 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بنک لوٹ لیا گیا، چور نقدی اور ...
چوری کی انوکھی واردات، 50 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بنک لوٹ لیا گیا، چور نقدی اور زیورات چرا کر فرار ہو گئے

  

ممبئی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ذہین چوروں کی طرف سے چوری کی انوکھی واردت کی گئی، 50 فٹ لمبی سرنگ کھود کر رات کی تاریکی میں بنک لوٹ لیا گیا۔ کسٹمر کے لاکرز سے زیورات اور نقدی غائب ۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے علاقے جوہی نگر میں پیش آیا جہاں کچھ عرصہ قبل بنک کے پاس 2 لوگوں نے 1 دوکان کرائے پر لی تھی، جس میں ’’بالا جی‘‘ کے نام سے ایک جنرل سٹور کھولا گیا تھا لیکن یہ جنرل سٹور اکثر اوقات بند رہتا تھا، کبھی کبھار ہی کھلتا تھا، گزشتہ رات جب بنک کی 2 دن کی چھٹی تھی تو چوروں نے سرنگ بنا کربنک کو لوٹ لیا، بنک سے کسٹمرز کے لاکرز توڑ کر  نقدی اور  زیورات  چرا لیے۔

یہ بھی پڑھیں:سسرالیوں کی نرالی منطق ، طلاق نہ دینے پردامادکی درگت بنا ڈالی، منہ کالاکرکے گدھے پرگھماتے رہے

ذرائع کے مطابق یہ سرنگ بنک کی چھٹی کے دوران 2 دن میں ہی کھودی گئی ہے جو بنک سے شروع ہو کر بالا جی جنرل سٹورتک جاتی ہے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں ، پولیس کی طرف سے دوکان کے مالک کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -