نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کااجلاس، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کااجلاس، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا ...
نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کااجلاس، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نواز شریف کی زیرصدارت لاہور میں ہونے والے پارٹی رہنماﺅں کے اجلاس میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،مرکزی رہنماﺅں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مائنس نواز شریف کسی صورت قبول نہیں ہوگا،جبکہ نواز شریف سمیت تمام رہنما اپنے حلقوں میں جلسے کریں،جس میں اداروں کے آئینی حدودسے تجاوز پر آواز اٹھائی جائیگی

میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت لاہورمیں ہونے والے اجلاس میں (ن) لیگ کے مرکزی رہنماﺅں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کی کردار کشی کی مہم کامیاب نہیں ہونے دینگے،جبکہ پارٹی الیکشن میں تاخیراور دھاندلی کیخلاف بھرپور مزاحمت کرے گی،جبکہ پارٹی کے اکثر رہنماوں نے الیکشن کے بروقت انعقاد پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں اس بات کابھی فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن سیل قائم کرکے انتخابات کی بھرپور تیاری کی جائیگی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارٹی صدر نوازشریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں مزاحمت یا مفاہمت کی سیاست کے حوالے سے اجلاس کے شرکا میں اختلاف رائے پایا گیا ،جس میں شاہد خاقان عباسی،شہباز شریف اور احسن اقبال نے مفاہمت کی سیاست پر زور دیا گیا ،اس موقع پر شہباز شریف کاکہناتھا کہ محاذ آرائی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا صرف نقصان ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -