فاضل طب والجراحت کے نصاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

فاضل طب والجراحت کے نصاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
فاضل طب والجراحت کے نصاب کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

  

پشاور( مشرف زیدی سے)نیشنل کونسل فار طب کی نصاب کمیٹی کے زیراہتمام طبی نصاب تعلیم پر ایک روزہ ورکشاپ بعنوان نصاب تعلیم کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت " کا انعقاد پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوا. ورکشاپ کی صدارت صدر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر ضابطہ خان شنواری نے کی۔ مہمانان گرامی میں نائب صدر نیشنل کونسل فار طب پروفیسر وید جمیل خان. بزرگ طبی راہنما حکیم عبدلوحید,ممبران نیشنل کونسل فار طب حکیم راحت نسیم سوہدروی,حکیم محمد احمد سلیمی, حکیم حافظ محمد یونس, حکیم سید ذوالحسنین بخاری, حکیم عبدالواحد شمسی, حکیم سرتاج نبی اور چیئر مین نصاب کمیٹی پروفیسر حکیم محمد یونس فہیم اورماہرین جواد احمد گل, عمران مسعود ,پرنسپل طبیہ کالجز ,حکیم نعیم احمد صدیقی, حکیم صوفی محمد بشیر اور کئی نامور اطباء نے شرکت کی .ورکشاپ میں سال اول اور سال دوم کے نصاب میں ترامیم اور تجدہد اور طبی فارماسسٹ کو نصاب کا حصہ بنانے کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی گئی.جو بعد ازاں طبی کونسل سے منظوری کے لیے چیئر مین نصاب کمیٹی حکیم یونس فہیم اپنی کمیٹی کے ذریعے پیش کریں گے نئے طبی قوانین کو بھی نصاب میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی.

مزید :

پشاور -