وزیراعلی پنجاب کی پاکستانی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے کی شدیدمذمت

وزیراعلی پنجاب کی پاکستانی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے کی شدیدمذمت
وزیراعلی پنجاب کی پاکستانی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے کی شدیدمذمت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کوپاکستانی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے پر شدیدمذمت کرتے ہوتے ہو ئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان سے دہشتگردوں کا حملہ،کیپٹن سمیت دو افسرشہید، پاک فوج نے 10دہشتگردوں کو ٹھکانے لگادیا، باقی فرار

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کیپٹن جنیدحفیظ اورجوان کی شہادت پردکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت کیا گیا۔وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے زخمی فوجی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ شہیدکیپٹن اور سپاہی نے و طن کی خاطر قیمتی جانیں نچھاور کیں، شہدا پوری قوم کے ہیرو ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کااجلاس، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں نے پاکستان پر حملہ کیا تھا جس پر پاک فوج نے بھرپورجوابی کارروائی کرتے ہوئے 8سے 10دہشتگردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ اس حملے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔

مزید :

قومی -