کرسٹیانو رونالڈو کے گھر ننھی پری کی آمد

کرسٹیانو رونالڈو کے گھر ننھی پری کی آمد
کرسٹیانو رونالڈو کے گھر ننھی پری کی آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشہور فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو بیٹی کے باپ بن گئے۔

یورپ جانے کی کوشش میں 24 برس کے دوران 33 ہزار سے زائد تارکین وطن موت کے منہ میں جا پہنچے

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رونالڈو نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں وہ اپنی بیوی اور نومولود بیٹی کے ہمراہ کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ نومولود بیٹی کا نام ایلانا مارٹینا رکھا ہے ۔تصویر منظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی جبکہ مداحوں کی جانب سے اسے خوب لائک اور شیئر بھی کیا گیا ۔واضح رہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد رونالڈو کے بچوں کی تعداد 4ہوگئی ہے۔

مزید :

کھیل -