پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ڈرافٹنگ میں منتخب ہونے والے پلئیرز کو کتنے پیسے ملیں گے ،تفصیلات جاری

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ڈرافٹنگ میں منتخب ہونے والے پلئیرز کو ...
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ڈرافٹنگ میں منتخب ہونے والے پلئیرز کو کتنے پیسے ملیں گے ،تفصیلات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے لئے منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کو ان کی درجہ بندی کے حساب سے کتنے ،کتنے پیسے ملیں گے تفصیلات سامنے آگئی،پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو فی کھلاڑی ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ،جبکہ پانچویں اور آخری ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں فی کھلاڑی 10لاکھ روپے تک ملیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا شیڈول جاری ، میگا یونٹ کا آغاز 22 فروری سے ہو گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل تھری کے لئے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا تھا اور ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائز مالکان نے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
پلاٹینم کیٹیگری سے منتخب ہونے والے فی کھلاڑی کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گے جب کہ ڈائمنڈ کیٹیگری سے منتخب ہونے والے کرکٹرز کو 70 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔گولڈ کیٹیگری سے منتخب ہونے والے کھلاڑی 50،50 لاکھ روپے وصول کریں گے جبکہ سلور کیٹیگری میں شامل کھلاڑی کم ازکم 22،22 لاکھ روپے کما سکیں گے۔ ایمرجنگ پلیئرز بھی لاکھوں میں کھیلیں گے اور منتخب ہونے والے ایمرجنگ پلیئر کو 10 لاکھ روپے تک کی آمدنی ہوگی۔

مزید :

کھیل -