44 سالہ خاتون، 23سال کی شادی، 9 بچے، پھر ایک دن خاتون کی انٹرنیٹ پر ایسے شخص سے بات شروع ہوگئی کہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اس کے پاس پہنچ گئی، یہ آدمی کون تھا؟ جان کر ہر مرد کے ہوش اُڑجائیں

44 سالہ خاتون، 23سال کی شادی، 9 بچے، پھر ایک دن خاتون کی انٹرنیٹ پر ایسے شخص سے ...
44 سالہ خاتون، 23سال کی شادی، 9 بچے، پھر ایک دن خاتون کی انٹرنیٹ پر ایسے شخص سے بات شروع ہوگئی کہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اس کے پاس پہنچ گئی، یہ آدمی کون تھا؟ جان کر ہر مرد کے ہوش اُڑجائیں

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کی ایک خاتون، جس کی شادی کو 23سال ہو چکے تھے اور وہ 9بچوں کی ماں تھی، کی فیس بک پر ایک افریقی نوجوان سے بات چیت شروع ہوئی تو دیکھتے ہی دیکھتے اس کی ایسی دیوانی ہوئی کہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر اس کے پاس پہنچ گئی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس خاتون کا نام ہیڈی ہیپ ورتھ ہے اوروہ برطانوی شہر بولڈن کی رہائشی تھی۔ اس کی فیس بک پر جس شخص سے بات چیت شروع ہوئی وہ مغربی افریقہ کے ملک گیمبیا کا 30سالہ میمادو نامی شخص تھا۔دونوں کی بات چیت جلد ہی محبت میں بدل گئی اور ہیڈی نے خوبصورت اور نوجوان نظرآنے کے لیے اپنے جسم پر ٹیٹو بنوایا، میک اوور کروایا اورسارے رشتے ناطے توڑ کر پرواز پکڑی اورمیمادوکے پاس گیمبیا چلی گئی۔ہیڈی کے 9بچوں میں سے 3اس کے سابق شوہر سے جبکہ 6موجود شوہر 44سالہ اینڈی سے ہیں۔ سابق شوہر کے تین بچوں کو بھی اینڈی نے اپنے بچوں کی طرح پالا تھا۔

62سال کی عمر میں مسٹر بین کی باپ بننے کی تیاری، لیکن بچے کی ماں کی عمر کتنی ہے؟ جان کر آپ بھی حیرن رہ جائیں گے

رپورٹ کے مطابق اینڈی کا کہنا تھا کہ ”جس نوجوان کے لیے وہ گیمبیا گئی ہے وہ بہت خوفناک ہے۔ اس نے ہیڈی کا برین واش کیا اور اسے اپنے ملک آنے پر مجبور کیا۔ ہیڈی بہت پیار کرنے والی ماں تھی لیکن کچھ عرصے سے ایسے لگتا تھا جیسے اس پر آسیب کا سایہ ہو۔ وہ بہت زیادہ میک اپ کرنے لگی تھی اور بھڑکیلے لباس پہننے لگی تھی۔ اس نے ایسا پہلے کبھی نہیں کیا تھا۔ وہ بہت سے زیادہ گھر سے باہر رہنے لگی تھی اور جب گھر میں ہوتی تو ہر وقت فون پر مصروف رہتی تھی۔ “ دوسری طرف ہیڈی نے میل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”ہماری شادی مشکلات سے دوچار تھی، پھر میری فیس بک پر اس نوجوان سے ملاقات ہو گئی، جس پر میں نے شادی توڑ کر میمادو سے ملنے گیمبیا آنے کا فیصلہ کیا۔ کیا ایک عورت نیا تعلق استوار نہیں کر سکتی؟میمادو مجھ سے محبت کرتا ہے اور اس نے میرے ساتھ تعلق برطانوی پاسپورٹ کے لالچ میں استوار نہیں کیا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -