عامر خان کی اہلیہ سے صلح تو ہو گئی لیکن اب وہ کس معروف ٹی وی شو کا حصہ بننے جا رہے ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

عامر خان کی اہلیہ سے صلح تو ہو گئی لیکن اب وہ کس معروف ٹی وی شو کا حصہ بننے جا ...
عامر خان کی اہلیہ سے صلح تو ہو گئی لیکن اب وہ کس معروف ٹی وی شو کا حصہ بننے جا رہے ہیں ؟ ایسی خبر آ گئی کہ سن کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے تو طریل عرصے خبروں میں رہے تاہم اب ان کی اہلیہ سے صلح ہو گئی ہے اور دو روز قبل انہوں نے اسک کی تصدیق سوشل میڈیا پر پیغام کے ذریعے کی لیکن اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ وہ بہت جلد ایک ریائلٹی ٹی وی شو کا حصہ بننے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عامر خان ’آئی ایم سلیبریٹی گیٹ می آوٹ آف ہیر‘ نامی شو کا حصہ بنیں گے، اور اس سیریز کا جلد آغاز بھی ہوجائے گا۔وہ اس شو کے حوالے سے آسٹریلیا کے شہر برسبین بھی روانہ ہوئے جہاں ایئرپورٹ پر فوٹوگرافرز نے عامر کی تصاویر لی۔اس کے بعد کئی رپورٹس میں عامر خان کے اس نئے شو کا اعلان بھی کیا گیا۔

’آئم سلیبریٹی گیٹ می آوٹ آف ہیر‘ ایک ایسا ریائلٹی شو ہے جس میں 12 مشہور شخصیات جمع ہوتی ہیں، جبکہ ایک ایسی جگہ 3 ہفتوں کے لیے زندگی گزارتی ہیں جہاں کا ماحول جنگل جیسا ہوگا۔یہاں انہیں مختلف کام کرنے کو دیے جاتے اور جیتنے والے کو جنگل کنگ یا جنگل کوئین کا خطاب دیا جاتا ہے۔یہ ریائلٹی شو ہندوستانی ریائلٹی شو بگ باس جیسا ہی ہے۔

ڈیلی سٹارکی ایک رپورٹ کے مطابق عامر خان کا اس شو کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’کنگ آف دی جنگل کا تو معلوم نہیں لیکن مجھے کنگ آف دی رنگ بننا زیادہ اچھا لگے گا، میں ہمیشہ ٹریننگ کرتا ہوں اور میں جنگل میں بھی ٹریننگ کرتا رہوں گا‘۔

مزید :

کھیل -