’’ایما سٹون ‘‘سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ

’’ایما سٹون ‘‘سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ
’’ایما سٹون ‘‘سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ

  

لاس اینجلس (یو این پی) ہالی ووڈ اداکارہ ایما سٹون رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

”لا حول ولا قوة الا باللہ“ میشاءشفیع کو متنازعہ لباس پہن کر تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے ”درگت“ بنا دی،کون سا لباس پہن رکھا تھا؟ دیکھ کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوربز میگزین کی جانب سے جاری فہرست میں کہا گیا کہ ایما سٹون نے رواں سال 26 ملین ڈالرز کی کمائی کی۔ اس فہرست میں جینفر اینسٹن 25 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ دوسرے جبکہ گزشتہ 2 سالوں سے ٹاپ پوزیشن پر براجمان جینفر لارنس 24 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ جاری کردہ فہرست جون 2016 سے جون 2017 کے درمیانی عرصے کی ہے۔ اس فہرست میں کوئی بھارتی اداکارہ اپنی جگہ نہیں بنا سکی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال دیپکا پڈکون واحد بھارتی اداکارہ تھیں جو 6 کروڑ سے زیادہ کمائی کر کے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔ اس بار جن اداکاراؤں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہیں، ان کی اوسطا کمائی 7 کروڑ سے زائد ہے۔

مزید :

تفریح -