نوازشریف کاجمہوریت پردرس قیامت کی نشانی ہے: عمران خان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہناہے کہ نوازشریف کاجمہوریت پردرس قیامت کی نشانی ہے، ضیاالحق کے پیروکارتحریک انصاف کودرس دے ر ہے ہیں۔
Zia's protégé lecturing PTI on democracy! Signs of Qiamat. pic.twitter.com/ukeFZUzKv6
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 13, 2017
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پراپنے پیغام میں نواز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ضیاالحق کے پیروکار تحریک انصاف کو جمہوریت کا درس دے رہے ہیں جو قیامیت کی نشانی ہے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینر رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کاپی ٹی آئی کے قبل از وقت انتخابا ت کے مطالبے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملک میں قبل ازوقت انتخابات نہیں ہو سکتے ، یہ مطالبہ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔