’سعودی عرب نے تمام عرب ممالک کی ہنگامی میٹنگ طلب کرلی کیونکہ۔۔۔‘ مسلم دنیا کے لئے نیا خطرہ، تشویشناک خبر آگئی

’سعودی عرب نے تمام عرب ممالک کی ہنگامی میٹنگ طلب کرلی کیونکہ۔۔۔‘ مسلم دنیا ...

  

قاہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے مابین کشیدگی اس وقت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور اب سعودی عرب نے تمام عرب ممالک کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جس سے آئندہ دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا عندیہ مل رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے عرب لیگ میں شامل تمام ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ طلب کی ہے جس میں ایران کی عرب خطے میں مداخلت کا موضوع زیربحث آئے گا۔ یہ میٹنگ آئندہ ہفتے قطر میں طلب کی گئی ہے۔

’اگر سعودی عرب نے فوری یہ کام نہ کیا تو لاکھوں مسلمان مارے جائیں گے‘ عالمی ادارے نے وارننگ جاری کردی

سعودی عرب کی طرف سے اس میٹنگ کا مطالبہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب لبنانی وزیراعظم کے سعودی عرب میں قیام کے دوران مستعفی ہونے سے لبنان اور سعودی عرب کے تعلقات بھی انتہائی کشیدہ ہو چکے ہیں اور ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کی طرف سے اس معاملے پر سعودی عرب کو سنگین نتائج کی دھمکی دی جا چکی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -