معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن دنیا کی 100 متاثرکن خواتین میں شامل

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن دنیا کی 100 متاثرکن خواتین میں شامل
معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن دنیا کی 100 متاثرکن خواتین میں شامل

  

لاہور(یوا ین پی) معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن کو بی بی سی نے 2017 کی 100 متاثرکن خواتین میں شامل کیا ہے۔ اس فہرست میں دنیا بھر سے100 خواتین کا انتخاب کیا گیا اور مومنہ مستحسن پاکستان سے منتخب ہونے والی واحد خاتون تھیں۔

اجے دیوگن کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے:اداکارہ تبو

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس اس فہرست میں شامل خواتین 100 ویمن چیلنج کا حصہ ہے، جنھوں نے دنیا بھر میں خواتین کو درپیش مسائل کے خلاف جد و جہد کی۔ مومنہ مستحسن کے علاوہ ناسا کی خلا باز ’’ پیگی وائٹسن‘‘ ، لائبریا کی صدر ’’ ایلن جونسن شیرلیف ‘‘ اور انگلش فٹبالر’’ سٹیف ہوفٹن ‘‘بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ یہ پانچواں سال ہے جب بی بی سی نے100 بااثر اور متاثرکن خواتین کی فہرست کا اجرا کیا ہے۔

مزید :

تفریح -