افغانستان میں داعش اورطالبان کے ٹھکانوں پر حملے،19دہشت گردہلاک

کابل(این این آئی)افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں میں19 شدت پسند مارے گئے جبکہ 40سے زائد زخمی ہوئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ایک ترجمان کا ایک بیان میں کہناتھاکہ انسداد دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں 24گھنٹوں کے دوران داعش اور طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔فضائی حملوں میں صوبہ ننگرہار میں 2، کپیسا میں8، ہرات میں 5 اور قندوز میں 4 شدت پسند ہلاک ہوئے۔یہی نہیں ہلاک ہونے والوں میں شدت پسندوں کا علاقائی رہنما بھی شامل ہے۔