بھارت میں گائے گھر لانے پر ہندوؤں کا حملہ،ایک مسلمان شہید،دوسرا زخمی

بھارت میں گائے گھر لانے پر ہندوؤں کا حملہ،ایک مسلمان شہید،دوسرا زخمی
بھارت میں گائے گھر لانے پر ہندوؤں کا حملہ،ایک مسلمان شہید،دوسرا زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جے پور (این این آئی)بھارتی ریاست راجستھان میں ایک گائے ٹرانسپورٹ کرنے کے باعث 2 افراد پر کیے گئے ایک مسلح حملے میں ایک مسلمان شہری شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

افغانستان میں داعش اورطالبان کے ٹھکانوں پر حملے،19دہشت گردہلاک
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست راجستھان میں مسلمانوں کے ایک گروپ نے بتایاکہ اس واقعے میں ہندو کارکنوں کے ایک گروپ نے ایک گائے کو ٹرانسپورٹ کرنے والے 2 افراد پر پہلے فائرنگ کی اور پھر انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔راجستھان کے ضلع الوار کے اعلیٰ پولیس اہلکار مول سنگھ رانا نے تصدیق کی کہ حملے کا نشانہ بننے والے افراد گائیوں کے سمگلر تھے۔ ہم اس حملے کی تفصیلی چھان بین کریں گے۔
دوسری جانب راجستھان میں مسلمانوں کی میو برادری کے ایک رہنما مولانا حنیف نے بتایاکہ ان دونوں افراد کا تعلق میو برادری سے تھا۔ وہ ایک گائے کو اپنے گھر لا رہے تھے، نہ کہ اسے ذبح کرنے کے لیے کسی جگہ لے جا رہے تھے۔ ان میں سے ایک شخص، جوفائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہو گیا تھا، انتقال کر گیا جبکہ دوسرا ہسپتال میں زیر علاج ہے۔