سعودی عرب میں بیروزگار غیر ملکیوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جواب آپ کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ

سعودی عرب میں بیروزگار غیر ملکیوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جواب آپ کی سوچ سے بھی ...
سعودی عرب میں بیروزگار غیر ملکیوں کی تعداد کتنی ہوگئی؟ جواب آپ کی سوچ سے بھی کہیں زیادہ

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے اقتصادی بحران کا سب سے زیادہ نقصان ان غیر ملکیوں کو اٹھانا پڑرہا ہے جو روزی کمانے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں مملکت کا رخ کر چکے ہیں لیکن روزگار کا ملنا دن بدن دشوار ہوتا جا رہا ہے۔ ان غریب الوطنوں کی بیروزگاری ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی ہی چلی جارہی ہے ۔ گزشتہ سال کی دوسری سہ ماہی میں بیروزگار غیرملکیوں کی تعداد 53084 تھی لیکن سال رواں کی دوسری سہ ماہی میں یہ تعداد بڑھ کر 66267تک جا پہنچی ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق مملکت کی جنرل اتھارٹی برائے سٹیٹکس کا کہنا ہے کہ بیروزگار غیرملکیوں کی تعداد مملکت میں کل بیروزگار افراد کا 9.3 فیصد ہے۔ ان کی کل تعداد 66267 ہے جن میں سے 45562 مرد اور 20705 خواتین ہیں۔ مملکت میں بیروزگار افراد کی مجموعی تعداد 802588 ہے جن میں سے 736321 سعودی شہری ہیں۔

مصری دولہا اور جرمن دلہن نے اپنی شادی کے روز کھلے عام ایسے جانور کیساتھ تصاویر بنا ڈالیں کہ دیکھتے ہی سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا، ایسی کیا خاص بات تھی؟ آپ بھی جانئے

سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں بیروزگار افرا دکی مجموعی تعداد 775994تھی جو کہ دوسری سہ ماہی میں 802588ہوچکی ہے۔ غیر ملکیوں کے بڑی تعداد میں بیروزگار ہونے کی بنیادی وجہ سعودی حکومت کی نئی حکمت عملی ہے جس کے تحت زیادہ سے زیادہ ملازمتیں سعودی شہریوں کو دی جارہی ہیں۔ اس نئی حکمت عملی کے باعث سعودی شہریوں کی شرح ملازمت میں اضافہ ہوا ہے لیکن اس کے برعکس غیر ملکی شہریوں کی شرح روزگار تیزی سے گررہی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -