نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے نہیں مشاورت ہوئی ہے،نوازشریف نے جی ٹی روڈپر جو بیانیہ پیش کیا،وہی پارٹی کاموقف ہے: راناثنااللہ

نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے نہیں مشاورت ہوئی ہے،نوازشریف نے جی ٹی ...
نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلے نہیں مشاورت ہوئی ہے،نوازشریف نے جی ٹی روڈپر جو بیانیہ پیش کیا،وہی پارٹی کاموقف ہے: راناثنااللہ

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرقانون پنجاب راناثنااللہ نے پروگرام''نقطہ نظر''میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں سب نے اپنی تجاویزدیں ہیں، اجلاس میں فیصلے نہیں مشاورت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف کی زیرصدارت 5 پانچ گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے جی ٹی روڈپر جو بیانیہ پیش کیا،وہی پارٹی کاموقف ہے، مسلم لیگ(ن)ہمیشہ مفاہمت چاہتی ہے، آج کے اجلاس میں سب نے اپنی اپنی تجاویزدیں ہیں، اجلاس میں فیصلے نہیں مشاورت ہوئی ہے۔ نوازشریف بڑے پیمانے پرعوامی رابطہ مہم شروع کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ آج کی میٹنگ میں چودھری نثار ذاتی مصروفیت کی وجہ سے شریک نہیں ہو سکے، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف اسلام آبادمیں کل بھی مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کااجلاس، عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ

مزید :

قومی -