ایمریٹس ائیرلائن نے جہاز میں اب ایک ایسی سیٹ متعارف کروادی کہ مسافروں کا جہاز سے اترنے کا دل ہی نہ کرے گا

ایمریٹس ائیرلائن نے جہاز میں اب ایک ایسی سیٹ متعارف کروادی کہ مسافروں کا ...
ایمریٹس ائیرلائن نے جہاز میں اب ایک ایسی سیٹ متعارف کروادی کہ مسافروں کا جہاز سے اترنے کا دل ہی نہ کرے گا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی بہترین فضائی کمپنی ایمریٹس ائرلائن نے فضائی سفر کی تاریخ میں پہلی بار فرسٹ کلاس مسافروں کے لئے ایک ایسی سہولت متعارف کروادی ہے کہ جسے اب تک صرف سائنس فکشن فلموں میں ہی دیکھا جا سکتا تھا۔ دبئی ائیرشو کے آغاز میں ایمریٹس ائیرلائن نے اس حیران کن سہولت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ بوئنگ 777 جہازوں پر فرسٹ کلاس کے مسافروں کو 7فٹ x 5 فٹ 8 انچ کے انتہائی آرام دہ اور پر آسائش کیبن دستیاب ہوں گے، جن کی ایک خاص بات ’زیرو گریوٹی‘ سیٹ ہے۔ یہ سیٹ مسافروں کو بے وزنی کی کیفیت کا لطف دینے والی ٹیکنالوجی سے لیس ہو گی، جس کا تجربہ اس سے پہلے صرف خلا میں جانے والے، یا خلائی سفر سے پہلے زمین پر تربیت لینے والے خلانورد ہی کر سکتے تھے۔

’میں چاہتا ہوں کہ تم مجھ سے۔۔۔‘ دوران پرواز پائلٹ نے اچانک خاتون مسافر سے سپیکر پر ایسی بات کہہ دی کہ جہاز میں موجود تمام مسافروں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

پرائیویٹ کیبن میں ہر سیٹ کے سامنے ایک کھڑکی ہوگی جبکہ جہاز کے درمیانی حصے میں موجود کیبن کے مسافروں کو ورچوئل ونڈو کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس کے ذریعے جہاز کے باہر کا منظر بالکل ایسے ہی نظر آئے گا کہ گویا مسافر حقیقی کھڑکی کے سامنے بیٹھا باہر کا منظر دیکھ رہا ہو۔ یہ منفرد ڈیزائن مرسڈیز بینز ایس کلاس سے لیا گیا ہے۔

دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق خصوصی پرائیویٹ کیبن میں فراہم کی جانے والی ایک اور منفرد ٹیکنالوجی کے سبب مسافر کو فضائی عملے کو بلانے کیلئے بٹن دبانے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے لئے مشروبات اور کھانا منگواسکیں گے۔ یہ مشروبات اور کھانا ان کے کیبن تک پہنچنے والی ایک سرنگ کے ذریعے خود ہی آئے گا، یعنی فضائی عملے کو کیبن میں بلوانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ آپ ان سہولیات سے مستفید ہونا چاہیں تو اخراجات کچھ زیادہ ہوں گے، یعنی اکانومی کلاس کی نسبت صرف 10 گنا زیادہ۔

مزید :

عرب دنیا -