سپریم کورٹ نے پنجاب میں سول ججوں کے امتحانات روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے امتحانی نتائج سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیئے

سپریم کورٹ نے پنجاب میں سول ججوں کے امتحانات روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ...
سپریم کورٹ نے پنجاب میں سول ججوں کے امتحانات روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے امتحانی نتائج سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ نے پنجاب میں سول ججوں کے امتحانات روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے امتحان کے نتائج کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کردیا۔

ویتنام کے ساتھ روایتی دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں: چینی صدر

مسٹر جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں قائم2 رکنی بنچ نے سول جج کی امیدوار سارہ بتول کی درخواست پر یہ حکم جاری کیاہے،سپریم کورٹ نے سول ججوںکا امتحان روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے،عدالت نے قرار دیا کہ سول ججوں کے امتحانات کے خلاف حکم امتناعی جاری نہیں کر سکتے۔سول جج کی امیدوار سارہ بتول نے سول ججوں  کا امتحانی سلیبس اور طریقہ کار کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواست گزار کی طرف سے ایڈووکیٹ مقبول شیخ اور اعجاز چودھری نے دلائل دیئے اور کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سول ججوں کے لئے امتحانی سلیبس اور طریقہ کار قانون کے مطابق تیار نہیں کیاجس کی وجہ سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،عدالت لاہور ہائیکورٹ کو امتحانی سلیبس تبدیل کرنے اور امتحان موخر کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے سول ججوں کے امتحانی نتائج کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے تفصیلی جواب طلب کر لیاہے اور مزید سماعت 4ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

مزید :

لاہور -