چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ 7رکنی وفد کے ہمراہ 17نومبر کو برطانیہ کے دورہ پر روانہ ہوں گے
لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سید منصورعلی شاہ 7رکنی وفد کے ہمراہ 17نومبر کو برطانیہ کے دورہ پر روانہ ہوں گے۔
چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کو آکسفورڈ مدعو کیا گیا ہے ،چیف جسٹس کے ہمراہ وفد میں جسٹس مامون رشید،جسٹس علی اکبر قریشی،سیشن جج سید ناصر شاہ، اکمل خان اور دیگر جج شامل ہیں، چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں جسٹس یاور علی قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے۔
ویتنام کے ساتھ روایتی دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں: چینی صدر