بیٹے سمیت 3گھنٹے تک کمرے میں بند رکھنے اورمبینہ تشدد کرنے پر ماں انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی
لاہور(نامہ نگار)بیٹے سمیت 3گھنٹے تک کمرے میںبند رکھنے اورمبینہ طورپرتشدد کرنے پر ماں انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ،درخواست گزار خاتون کی جانب سے عامرسمیت 6افراد کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کردی۔
ویتنام کے ساتھ روایتی دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے ہیں: چینی صدر
ایڈیشنل سیشن جج سیف اللہ ہنجرا نے تھانہ نصیر آباد سے 15نومبر کو رپورٹ طلب کرلی ہے ۔عدالت میں والٹن روڈ کی رہائشی فرزانہ قیصرنامی خاتون نے ماڈل ٹاﺅن میں عامرصدیق اور اس کے دیگر ساتھیوں کی طرف سے ایک کمرے میں بند کرکے تشدد کرنے اور 3گھنٹے محبوس رکھنے کے بعد چھوڑنے پر اندراج مقدمے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے بیٹے کا ڈومی سائل بنوانے کے لئے ماڈل ٹاﺅن جا رہی تھی کہ عامرصدیق نامی شخص اور دیگر افراد نے اسے راستے میں روک لیا اوردھوکے سے انہیںایک کمرے میں لے گئے جہاں انہیں محبوس کرکے تشدد کیا گیا،بعدازاںاس کے شور پر انہیں3گھنٹے کے بعد چھوڑادیاگیا،فرزانہ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ اس کا عامر کے ساتھ پراپرٹی کا تنازعہ چل رہا ہے اسی رنجش کی بنا پر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا گیاہے، پولیس کو بھی کاررروائی کے لئے درخواست دی گئی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے ،عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ تھانے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔