ٹائیگر کی ریس

ٹائیگر کی ریس
ٹائیگر کی ریس

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سلمان خان کی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“22دسمبر کوریلزہونے جارہی ہے ،فلم کی ریلیز سے قبل ہی ٹائیگر ریس کے لئے تیار ہے ۔

سلمان خان نے اپنی اگلی فلم ”ریس 3“کی شوٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے اس کی پہلی جھلک بھی شئیر کر دی ،جس میں سلمان خان ہاتھ میں پستول پکڑے اسے سامنے کی جانب تانے کھڑے ہیں، انہوں نے کوئی یونیفارم پہن رکھا ہے، جس پر ایک بیج بھی لگا ہوا ہے۔

فلم کی پہلی جھلک سے قبل سلمان نے ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘کے آخری دن کی شوٹنگ بھی شئیر کی تھی۔

فلم کی کاسٹ میں سلمان خان کے مد مقابل جیکولین فرینڈس کام کر رہی ہیں ،جبکہ دیگر کاسٹ میں بوبی دیول اور انیل کپور شامل ہیں

واضح رہے کہ سلمان خان پہلی مرتبہ ریس کے کسی سیکوئل میں کام کرنے جارہے ہیں۔

فلم اگلے برس عیدپر ریلیز ہوگی ۔

مزید :

تفریح -