سعدحریری کاانٹرویودکھاتے وقت متعددلبنانی چینلز کی نشریات منقطع

سعدحریری کاانٹرویودکھاتے وقت متعددلبنانی چینلز کی نشریات منقطع
سعدحریری کاانٹرویودکھاتے وقت متعددلبنانی چینلز کی نشریات منقطع

  

ریاض(این این آئی) سعودی وزیر مملکت برائے امور خلیجِ عربی ثامر السبھان نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان کے مستعفی وزیراعظم سعد الحریری کے المستقبل نیٹ ورک کو دیئے گئے انٹرویو کو دکھاتے وقت لبنان کے کئی چینلز نے نشریات کا سلسلہ معطل کردیا۔

سعودی خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دے دیا

عرب ٹی وی کے مطابق سعد الحریری نے جب سعودی عرب میں اپنے قیام سے متعلق حوثی باغیوں کے دعوؤں کی حقیقت سے پردہ اٹھانا شروع کیا او رلبنان کو بھاری مصائب میں ملوث کرنے کی حوثی باغیوں کی کوششوں سے پردہ اٹھایا تو مخصوص چینلز نے اپنی نشریات معطل کردیں۔ السبھان نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ جھو ٹ بولنے والوں نے اپنے جھوٹ پر پردہ ڈالنے کیلئے نشریات کو معطل کرنے کا سہارا لیا۔

مزید :

عرب دنیا -