دہشت گردوں نے ایک کھرب ڈالر کا نقصان کیا: عراقی وزیر اعظم

دہشت گردوں نے ایک کھرب ڈالر کا نقصان کیا: عراقی وزیر اعظم
دہشت گردوں نے ایک کھرب ڈالر کا نقصان کیا: عراقی وزیر اعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کربلا(یوا ین پی)عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ملک کے اقتصادی ڈھانچے کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے،عراق کی دوبارہ تعمیر و ترقی کیلئے اربوں ڈالرز درکار ہوں گے۔

بھارتی ریاست مانی پور میں بم دھماکہ، 2 فوجی ہلاک،6شدید زخمی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی شہر کربلا کے دورے کے دوران ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدر العبادی کا کہناتھا کہ داعش کے قبضے کے دوران ملک کے اقتصادی ڈھانچے کو پہنچنے والا نقصان ہمارے اندازوں اور تخمینوں سے کہیں زیادہ ہے اور عراق کی دوبارہ تعمیر و ترقی کیلئے اربوں ڈالرز درکار ہوں گے۔واضح رہے کہ جون 2014ء میں عراق میں شدت پسند گروپ داعش نے ڈرامائی پیش رفت کے دوران عراق کے وسیع وعریض علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔ داعش نے ایک تہائی عراق پر اپنا کنٹرول قائم کرلیا تھا۔