ڈی جی نیب کے انٹرویوز نے مسلم لیگ ن اور نیب کوآمنے سامنے کھڑا کردیا:آئینی ماہر عرفان قادر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قانون دان عرفان قادر نے کہا ہے کہ ڈی جی نیب کے انٹرویوز نے نیب اور مسلم لیگ ن کو آمنے سامنے کھڑا کردیا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے قانون دان عرفان قادر نے کہا کہ نیب اور نیب کے افسران کو غیر جانبدار رہنا چاہئے اور غیر جانبدار نظر بھی آناچاہئے ، ڈی جی نیب کے میڈیا پر آنے سے نیب کا ادارہ ایک طرف کھڑا ہوگیاہے اور ایک طرف مسلم لیگ ن ہے اور اگر یہ نہ آتے تو ایسا نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلیم شہزاد کے پاس کوئی شواہد تھے تو وہ اس پر بات کرتے لیکن اس کا نتیجہ کیا ہوگا ؟ اس پر خاموش رہتے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات میں بڑا غیر جانبدارانہ کردار ادا کرنا پڑتاہے ۔