آئی ایم ایف نے پاکستان کی ٹیکس وصولی پرعدم اطمینان کا اظہار کردیا

آئی ایم ایف نے پاکستان کی ٹیکس وصولی پرعدم اطمینان کا اظہار کردیا
آئی ایم ایف نے پاکستان کی ٹیکس وصولی پرعدم اطمینان کا اظہار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف نے پاکستان کی ٹیکس وصولی کی صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو مالی خسارے سے نمٹنے کے لیے ٹیکس وصولی میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مقامی اخبار ”روزنامہ جنگ“ کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی طرف سے ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز بھیجنے کے عمل کو سراہا ہے، ایف بی آر حکام کے مطابق اب تک ہزاروں ٹیکس نادہندگان کو نوٹسز جاری کر چکے ہیں۔آئی ایم ایف کو رواں مالی سال کیلئے ٹیکس وصولی کے اہداف اور پہلے چار مہینوں کی کار کردگی پر بریفنگ دی گئی جس پر آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی بڑھائے بغیر مالی خسارے میں کمی کے اہداف کا حصول مشکل ہے۔پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ٹیکس وصولی بڑھانے کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔دونوں کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات 20 نومبر تک جاری رہیں گے۔

مزید :

قومی -