”میں اس سال لیگ نہیں کھیلوں گا کیونکہ۔۔۔“ شعیب ملک نے سب کو زوردار جھٹکا دیدیا

”میں اس سال لیگ نہیں کھیلوں گا کیونکہ۔۔۔“ شعیب ملک نے سب کو زوردار جھٹکا ...
”میں اس سال لیگ نہیں کھیلوں گا کیونکہ۔۔۔“ شعیب ملک نے سب کو زوردار جھٹکا دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر شعیب ملک نے ٹی 10 لیگ نہ کھیلنے کا اعلان کر کے لیگ انتظامیہ اور مداحوں کو زوردار جھٹکا دیدیا ہے جو بے صبری سے انہیں اس فارمیٹ میں بھی ان ایکشن دیکھنے کے منتظر تھے۔
شعیب ملک کا کہنا ہے کہ میں اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور نومولود بچے کیساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں اس لئے رواں سال ٹی 10 لیگ کے دوسرے پارٹ کا حصہ نہیں بن سکتا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کا یہ اعلان ٹی 10 لیگ انتظامیہ کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے جبکہ اگلے تین سے چار روز کے بعد مزید 2 اہم کھلاڑی ٹی 10 لیگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ’اذہان‘ کے والدین بن چکے ہیں اور بچے کی پیدائش کے اگلے روز ہی شعیب ملک قومی فرائض کی ادائیگی کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے تھے۔

مزید :

کھیل -