حکومت نے ڈی جی نیب کو انٹرویو دینے کا نہیں کہا ، معاون خصوصی وزیر اعظم نے قسم اٹھا لی

حکومت نے ڈی جی نیب کو انٹرویو دینے کا نہیں کہا ، معاون خصوصی وزیر اعظم نے قسم ...
حکومت نے ڈی جی نیب کو انٹرویو دینے کا نہیں کہا ، معاون خصوصی وزیر اعظم نے قسم اٹھا لی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہاہے کہ بخدا ! حکومت نے ڈی جی نیب سلیم شہزاد کو انٹرویوز دینے کا نہیں کہا تھا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے افتخار درانی نے کہا کہ بخدا!ہم نے یا فواد چودھری نے ڈی جی پنجاب سلیم شہزاد کو انٹرویودینے کا نہیں کہا تھا ، انٹرویوانہوں نے خود دیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو نان فیملی سیاسی جماعت ہے اور وزیراعظم عمران خان کا کوئی رشتہ دار یا عزیز کسی عہدے پر نہیں ہے ۔ انہوں نے پاکستان میں یہ سب سے مشکل کام کیا گیا ہے اور اس کا کریڈٹ عمران خان کودینا چاہئے اوریہ سیاسیات میں بھی پڑھایا جائے گا ۔

مزید :

قومی -