بھارت مندر میں داخلہ، 500 سے زائد خواتین نے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا
نئی دہلی(این این آئی)ہندو روایت پسندوں اور پولیس کے درمیان ایک مندر میں خواتین کے داخلے کے موضوع پر کشیدگی برقرار ہے۔ اگلے ہفتے سے اس مندر میں خواتین داخل ہونا چاہتی ہیں، تاہم سخت گیر نظریات کے حامل ہندوؤں کو اس پر شدید اعتراضات ہیں۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ 560 خواتین نے اس مندر میں داخلے کے لیے اپنا نام لکھوایا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ستمبر میں اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ کیرالا ریاست کے جنوب میں قائم اس مندر میں خواتین کو داخل ہونے کی اجازت ہونا چاہیے۔ اس سے قبل صرف دس برس سے کم بچیاں اور 50 برس سے زائد خواتین اس مندر میں داخل ہو سکتی تھیں۔