معروف اداکار اسد ملک لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

معروف اداکار اسد ملک لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ ناقابل یقین ...
معروف اداکار اسد ملک لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار، کیا برآمد ہوا؟ ناقابل یقین خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے معروف اداکار اسد ملک کو گرفتار کر لیا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے پبلک نیوز کے مطابق اسد ملک خودکار اسلحہ لے کر ائیرپورٹ پر پہنچ گئے جس پر اے ایس ایف نے انہیں اسلحہ لائسنس دکھانے کو کہا۔ اسد ملک نے اسلحہ لائسنس بھی فراہم کر دیا جو زائد المیعاد ہونے پر انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسد ملک اس سے قبل بھی جیل کاٹ چکے ہیں۔ انہوں نے کراچی میں ایک بس پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد اسد ملک کو گرفتار کر لیا گیا تھا اور انہوں نے جیل بھی کاٹی تھی۔

مزید :

تفریح -